واشنگٹن،16؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)افغان طالبات جن کی واشنگٹن میں روبوٹکس مقابلے میں شرکت کے لیے ویزا درخواست مسترد کر دی گئی تھی، بالآخرامریکاپہنچ گئیں۔ چھ رکن ٹیم ڈیلاس کے ہوائی اڈے پراتری توافغان سفیرحمداللہ محب سمیت متعددافرادنے ان کا زبردست استقبال کیا۔ ان طالبات کی ویزا درخواست مستردہو جانے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاملے میں مداخلت کر کے طالبات کا یہ دورہ ممکن بنایا۔ اس موقع پرامریکی محکمہء خارجہ نے بھی اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ان طالبات کوامریکاپہنچنے پرخوش آمدیدکہا۔ صدر ٹرمپ کے برسرِاقتدارآنے کے بعدامریکا نے ویزا پالیسی میں خاصی سختی کر دی ہے۔